بنگلورو 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر کے تین انجینئرنگ طلبا کو ‘ جنہیں غداری کے الزاماتپر گرفتار کرلیا گیا تھا ‘ ایک بانڈ کی تکمیل کے بعد رہا کردیا گیا ۔ یہ طلبا ایک خانگی کالج میں زیر تعلیم ہیں اور انہیں موافق پاکستان نعرے بازی پر ہفتہ کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ دفعہ 169 کے تحت بانڈ کی تکمیل کے بعد ان کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں پابند کیا گیا ہے کہ جب کبھی انہیں طلب کیا جائے انہیں حاضر ہونا چاہئے ۔ ہبلی ۔ دھرواڑ کے کمشنر پولیس آر دلیپ نے یہ بات بتائی ۔پولیس اس مسئلہ سے پوری احتیاط سے نمٹ رہی ہے ۔