غدار کبھی نہیں جیتتے : ادتیہ ٹھاکرے

   

ممبئی: کل ممبئی کے ورلی میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اور وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے نے شیوسینا کے باغی لیڈروں کو چیلنج کیا اور ان سے کہا کہ وہ آمنے سامنے آنے کی ہمت کریں اور بتائیں کہ حکومت میں کیا غلط ہے۔ انہوں نے کہا، ان باغی ایم ایل اے کو ممبئی آکر میری آنکھوں میں جھانک کر کہنا چاہیے کہ ہم نے کیا غلط کیا ہے آدتیہ ٹھاکرے نے شنڈے کیمپ کو غدار قرار دیا۔ انہوں نے کہا جو لوگ دھوکہ دیتے ہیں وہ کبھی نہیں جیتتے۔ ہمیں یقین ہے اور ہمیں بہت پیار مل رہا ہے۔ان کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب مہاراشٹر کا سیاسی بحران سپریم کورٹ میں پہنچ گیا، جو اب اس معاملے کی اگلی سماعت 11 جولائی کو کرے گی۔ ورلی میں آدتیہ ٹھاکرے نے کہا، اپنی زندگی جیو، لیکن اپنی باتوں کو جانے نہ دو جو دھوکہ دیتے ہیں، جو بھاگ جاتے ہیں، وہ کبھی نہیں جیتتے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بارے میں آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ اب پڑھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا، ہمیں جیت کا یقین ہے اور ایم ایل ایز کو آگے آنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں بلکہ سرکس بن گئی ہے۔