حیدرآباد6اگست(یواین آئی) انقلابی گلوکارغدرکی برسی پر چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے ان کے ساتھ تعلق اور تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے تحریک میں ان کے رول کو یاد کیا۔ انہوں نے اپنے گیتوں کے ذریعہ تحریک میں جان ڈالنے غدرکی مساعی کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ غدرعظیم شخصیت تھے جن کی تلنگانہ تحریک میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے نندی ایوارڈس کو ان کی ثقافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں بدل کر غدر ایوارڈس بنادیا ہے ۔