حیدرآباد۔ 15 جون (سیاست نیوز) انقلابی شاعر غدر کی تہذیبی وراثت اور ریاست میں ثقافت کے فروغ کے لئے تلنگانہ حکومت نے غدر فاؤنڈیشن کے لئے 3 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ محکمہ یوتھ اڈوانسمنٹ ٹورازم اینڈ کلچر کی جانب سے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔ غدر فاؤنڈیشن کے بانی اور سکریٹری کو مختلف پروگراموں کے انعقاد کے لئے یہ رقم منظور کی گئی ہے جس کے تحت انقلابی شاعر کی زندگی اور ان کے نظریات کو عوام تک پیش کرنے کے لئے فاؤنڈیشن سرگرم رہے گا۔ مختلف سماجی اور ثقافتی اداروں کی امداد سے متعلق اسکیم کے تحت گرانٹ ان ایڈ میں یہ رقم مختص کی گئی۔ حکومت نے غدر کی یوم پیدائش کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہر سال 31 جنوری کو مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں غدر فاؤنڈیشن کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ڈائرکٹر لینگویج اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کو احکامات پر عمل آوری کی ہدایت دی گئی ہے۔ 1