حیدرآباد 23 اگسٹ (سیاست نیوز) انقلابی شاعر غدر نے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی سے ملاقات کی۔ اُنھوں نے ملک بھر میں اُن کے خلاف کیسیس کے بارے میں بات کی۔ غدر نے کشن ریڈی سے خواہش کی کہ وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کا وقت لیں۔ وہ دیگر ریاستوں میں اُن پر مقدمات سے امیت شاہ کو واقف کرائیں گے۔ اُنھوں نے چیف منسٹر کے سی آر سے اپیل کی کہ اُن کے خلاف موجود تمام مقدمات سے دستبرداری کیلئے اقدامات کریں ۔ 1990 ء میں اُس وقت کی حکومت کی اپیل پر اُنھوں نے نکسلائٹس سے علیحدگی اختیار کرکے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 6 اپریل 1997 ء کو غدر پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا اور جسم میں ایک بلٹ ابھی موجود ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ کئی عوارض کا شکار ہیں۔ صحت کی خرابی اور انسانی ہمدردی کے تحت وہ چاہتے ہیں کہ مقدمات سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ R
