غدر2،300کروڑ کے کلب میں شامل

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کی فلم غدر2،نے باکس آفس پر 300کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے ۔ انل شرماکی ہدایت کاری میںبنی فلم‘غدر: ایک پریم کتھا’سال 2001میں ریلیز ہوئی تھی ۔ اس فلم میں سنی دیول ،امیشاپٹیل اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کیاتھا۔ ‘غدر: ایک پریم کتھا ’کے سیکول غدر 2میں ایک بار پھر سے سنی دیول اور امیشا کی جوڑی ہے ۔‘غدر 2، 11اگست کو سنیماگھروںمیں ریلیز ہوئی ہے ۔‘غدر 2’ کو پہلے دن سے زبردست رسپانس مل رہا ہے ۔ غدر 2باکس آفس پر زبردست کلیکشن کر رہی ہے ۔