غدر2 کو ٹوئٹر پر سوپر ہٹ قرار دیا جانے لگا

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم غدر ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے جسے عوام کی طرف سے بے پناہ محبت ملی۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کو غدر2 کی تشہیر کے طور پر ریلیزکیا گیا تھا۔ اب فلم کی ریلیز سے پہلے میکرز نے غدر2 کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ جو کہ آتے ہی سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم کے اس ٹیزرکو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر صارفین کو اس پر ردعمل کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔ فلم کا نیا ٹیزر ہے جسے میکرز نے ریلیزکردیا ہے اسے پسند کیا جانے لگا ہے ۔ فلم کے ٹیزر میں سنی دیول اپنے پرانے اوتار میں نظر آئے۔ تارا سنگھ کو دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئے۔ سنی کے مکالمے پسند کئے جارہے ہیں۔