فون یا واٹس اپ کے ذریعہ آرڈر کی سہولت ، ضلع کلکٹر
نارائن پیٹ /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے اور انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ترغیب دیتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع میں کھانے پینے کی ضروری اشیاء گھروں تک سربراہ کرنے کے مقصد کے تحت موبائل ویان کا ضلع کلکٹر نارائن پیٹ محترمہ داسری ہری چندنا ، آئی اے ایس نے احاطہ کلکٹریٹ میں افتتاح انجام دیا ۔ عوام اپنی ضرورت کی چیزیں سیل فون یا واٹس اپ کے ذریعہ آرڈر دینے پر گھر بیٹھے انہیں اس ویان کے ذریعہ پہونچائی جائیں گی ۔ یہ سہولت ضلع کے دو مقامات نارائن پیٹ اور مکتھل کے مراکز کے ذریعہ سربراہ کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹر محترمہ ہری چندنا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں ۔ کوروناوائرس سے لڑنے کا یہی ایک طریقہ ہے ۔ ضرورت کی اشیاء اور گھر بیٹھے حکومت کی اس سہولت سے استفادہ کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر سی ای او ضلع پریشد محترمہ الیندنی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔