شمس آباد کے موضع پداتیرہ تانڈہ میں راشن کٹس کی تقسیم
شمس آباد۔/5 مئی، ( سیاست نیوز) شمس آباد منڈل کے موضع پداترا تانڈہ میں کانگریس کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے کنڈہ وشویشور ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ نے شرکت کرتے ہوئے 200 خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر کنڈہ وشویشور ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت غرباء کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اب لاک ڈاؤن میں ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ مائیگرنٹ ورکرس فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے تھے اور اب انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی ظاہر کردی ان کے آگے حکومت کو جھکنا پڑا اور دیگر ریاستوں سے آنے والے تمام لیبرس کو ان کے آبائی مقام پہنچانے کے انتظامات کرنا پڑرہا ہے۔ لاک ڈاؤن میں غریب عوام کو حکومت کی جانب سے چاول اور رقم کا وعدہ کیا لیکن عوام کو صرف چاول ہی حاصل ہوئے اور اب تک کئی افراد1500 روپیوں سے محروم ہیں۔ ریاست کے کئی منڈلوں میں آج بھی کئی خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں حکومت کی اسکیمات سے وہ محروم ہیں۔ کانگریس کی جانب سے تمام غرباء میں راشن کٹس تقسیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر راچا ملا سدیشور ترجمان کانگریس، للت یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری، گڈم شیکھر یادو کانگریس منڈل صدر، محمد نذیر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔
