غربت سے پریشان جوڑے نے لڑکی کو 30,000 روپئے میں فروخت کردیا

   

حیدرآباد: غریبی سے پریشان حال ایک خاندان نے گدوال میں اپنے دو سالہ لڑکی کو محض 30,000 روپئے میں فروخت کردیا۔ گود لینے کے نام پر یہ سودا کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیر آفیسر کسم لتا کے مطابق ملداکل منڈل میں دو سالہ لڑکی کے والدین کی جانب سے بچے کو فروخت کرنے کی اطلاع پر تحقیقات کی گئیں۔ والدین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے لڑکی کو گود لیا ہے جبکہ پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دو سالہ لڑکی کو 30,000 روپئے میں فروخت کیا گیا۔ پولیس نے چائلڈ ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو اطلاع دی جس کے بعد لڑکی کو ششو وہار منتقل کیا گیا ۔