تہران : ایرانی عدالتی حکام نے ایک اخبار کو ایران میں غربت کو سپریم لیڈر سے جوڑنے پر بند کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ کلید نامی اخبار کے صفحہ اول پر ایک گرافک شائع کیا تھا، جس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ملک میں غربت کی تصویر کھینچتے دکھایا گیا تھا۔ نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ادارہ مہر کے مطابق میڈیا کی نگران باڈی نے ہفتہ شائع ہونے والے اس گرافک اور ایران میں غربت سے متعلق مضمون کے بعد اس اخبار پر پابندی عائد کر دی۔