غربت کی شرح میں پاکستان کا موقف ہندوستان سے بہتر

   

اسلام آباد : رواں برس جاری ہونے والی ورلڈ ہنَگر انڈکس کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تقریباً ایک ارب انسانوں کو بھوک کے مسئلے کا سامنا ہے۔ اس رپورٹ میں خاص طور پر ہندوستان میں غربت کی سطح کو خطرناک قرار دیا گیا ہے اور انڈکس میں وہ اپنے پڑوسی ملکوں نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی کافی نیچے آ چکا ہے۔ گزشتہ برس ہندوستان عالمی سطح پر 94ویں نمبر پر تھا تاہم اس برس بھوک کے لحاظ سے اس کی پوزیشن مزید خراب ہو گئی اور اب وہ اس انڈکس میں افغانستان یا پھر نائجیریا اور کانگو جیسے چند افریقی ممالک سے ہی آگے ہے۔ انڈکس کے مطابق پاکستان 92، بنگلہ دیش 76، سری لنکا 65 اور نیپال کی پوزیشن 76 ہے۔ ہندوستان 103 نمبر ہے۔