آنجہانی اندرا گاندھی اور سردار پٹیل کی خدمات کو خراج، ورنگل میں تقریب کا انعقاد
ورنگل31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سابق وزیر اعظم انجہانی اندرا گاندھی کی برسی اور سابق نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر صدر ضلع ہنمکنڈہ کانگریس پارٹی ورکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی ،ایم ایل سی بسواراجو ساریا ،ایم پی کڈیم کاویا ،وردھنا پیٹ ایم ایل اے ناگا راجو ،ورنگل کانگریس صدر ایرابیلی سورنا اور دیگر کانگریس قائدین نے ضلع کانگریس پارٹی دفتر ہنمکنڈہ میں ان کے فوٹوز پر پھول مالا پہناکر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایم ایل اے ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی ایک عظیم قائدہ ہیں خواتین کیلئے ایک طاقت تھیں۔غریب اور کمزور طبقات کے بہبود کے لئے کئی ایک قوانین کو نافذ کیا۔آج اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں ان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں اوراس خاندان کی قربانیوں کو یاد کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اندرا گاندھی نے پہلی مرتبہ بینکوں کو قومیا کر تمام غریبوں میں زمین تقسیم کی اور کئی ایک اصلاحات کیں۔انہوںنے غریبی ہٹائو کے نعرے سے ملک کے لوگوں کو متاثر کیا۔غربت کے خاتمہ کے لئے بیس نکاتی منصوبہ بنایا۔انہوںنے کانگریس قائدین و کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ وہ اندرا گاندھی کے دور قیادت میں کئے گئے ترقیاتی کام اور فلاحی اسکیمات آج کی نسل اس کو مثال کے طور پر لیں۔سردار پٹیل نے ملک کی تقسیم کے بعد بہت سے علاقوں میں ہونے والے فسادات کو ختم کیا۔وہ نہ صرف ایک مشہور آزادی پسند تھے بلکہ آزادی کے بعد ریاستوں کے ہندوستان میں انضمام کے لئے سخت محنت کی اور مشہور ہوئے۔اس موقع پر بودی ریڈی پربھاکر ریڈی، وینکٹیشور لو ،سریمان ،آنند ،سمیا ،سید اصغر ،بنکا سرلا ،محمد جعفر ،سید افسر ،سید غوث ، سدھا کر اور دیگر نے شرکت کی۔