امراوتی 22 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) دریائے گوداوری میںغرقابی کے 38 دن بعد متاثرہ کشتی رائل وششٹا کو آج نکال لیا گیا ۔ حادثہ میں 51 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ جو کشتی آج نکالی گئی وہ پوری طرح تباہ ہوچکی تھی ۔ بچاو ٹیموں کو کچھ انتہائی مسخ شدہ نعشیں بھی کشتی میں دستیاب ہوئی ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر یہ توثیق نہیں ہوسکی ہے کہ کتنی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہنعشوں کی شناخت کیلئے کوئی بھی کشتی کے قریب نہ جاسکے کیونکہ انتہائی بدبو وہاں پھیل رہی تھی ۔ رائل وششٹا نامی یہ کشتی 77 سیاحوں کے ساتھ 15 ستمبر کو روانہ ہوئی تھی جو کچو لورو کے مقام پر غرقاب ہوگئی تھی ۔ 26 مسافرین کو بچالیا گیا تھا ۔ کئی دن میں 39 نعشیں بھی نکالی گئی تھیں۔