غرور اور تکبر کے نتیجہ میں کے سی آر حکومت کا زوال: چندرا بابو نائیڈو

   

حیدرآباد ۔8۔ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم اور سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ اسمبلی چناؤ میں بی آر ایس کی شکست پر اہم تبصرہ کیا ہے ۔ امراوتی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش کی جگن موہن ریڈی حکومت غرور اور تکبر کا شکار ہے اور تکبر کا نتیجہ کیا نکلتا ہے عوام نے تلنگانہ میں دیکھا ہے۔ آئندہ تین ماہ کے بعد آندھراپردیش میں تلنگانہ کی صورتحال پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی طرح جگن حکومت بھی زوال سے دوچار ہوگی کیونکہ یہ حکومت بھی غرور و تکبر کا شکار ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے تینالی اسمبلی حلقہ میں دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کی سماعت کی۔ انہوں نے کہا کہ جگن دور حکومت میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔