بدایوں (یو پی)، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر سماج وادی پارٹی اکھیلیش یادو نے آج کہا کہ 2019ء کے لوک سبھا انتخابات ’تاریخی‘ ہیں کیونکہ وہ قوم کو نئی سمت میں لے جائیں گے اور غریبوں کی عزت نفس بحال ہوگی۔ انھوں نے یہاں ایس پی۔ بی ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کی جوائنٹ ریلی میں کہا کہ بی جے پی نفرت کا سیلاب پیدا کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی حصول اقتدار کی خاطر سماج کو تقسیم کردینا چاہتی ہے جس طرح انگریزوں نے ہمیں منقسم کیا تھا۔