غریبوں کو لوٹنے والے ، وزیراعظم کو نشانہ نہیں بناسکتے

,

   

راہول گاندھی پر سمرتی ایرانی کا طنز
حیدرآباد ۔ 11فبروری ( پی ٹی آئی ) بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ جو لوگ خود غریبوں کو لوٹ لیتے ہیں اب کس طرح وزیراعظم نریندر مودی کی مذمت کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ کانگریس کے خزانے بھرنے اور رشوت ستانی میں ملوث افراد ’’ پردھان سیوک (وزیراعظم ) کو کس طرح نشانہ بناسکتے ہیں ۔ رافیل معاملت پر راہول گاندھی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کے پس منظر میں سمرتی ایرانی نے یہ تبصرہ کیا ہے ۔ سمرتی ایرانی نے راہول گاندھی کے بہنوائی رابرٹ وڈرا پر لندن میں جائیدادیں خریدنے کے الزامات کا درپردہ حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ جو لوگ برسوں سے غریبوں کو لوٹ کر امیرانہ زندگی گذار رہے ہیں جن کے بہنوائی لندن میں اثاثے خریدے ہیں انہیں وزیراعظم پر غیر ضروری تنقیدیں کرنے سے قبل حقیقت پر بھی غور کرلینا چاہیئے ‘‘ ۔ سمرتی ایرانی آج محبوب نگر ہندی زبان میں خطاب کررہی تھیں ۔