غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کیلئے بی جے پی کا دھرنا

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی یونٹ نائب صدر اور اپل کے سابق رکن اسمبلی این وی ایس ایس پربھاکر نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے وعدہ کے مطابق غریب بے گھر لوگوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رامنتا پور میں 48 گھنٹوں کا بیٹھے رہو احتجاج شروع کیا ۔ دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے پربھاکر نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر اس اسکیم کے تحت غریبوں کو مکانات فراہم کرنے کے ان کے وعدہ کو پورا کرنے میں یکسر ناکام ہوگئے ہیں اور گذشتہ 9 سال سے کھوکھلے وعدوں کے ساتھ غریبوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے لیے استفادہ کنندگان کے انتخاب میں شفافیت کا فقدان ہے ۔ پربھاکر نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران اپل اسمبلی حلقہ میں اس اسکیم کے تحت ایک بھی نیا گھر تعمیر نہیں کیا گیا ۔۔