حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج سید یوسف ہاشمی سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں حکومت تلنگانہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے راشن کارڈ پر چاول اور 1500 روپئے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن آج کی تاریخ تک بھی غریب عوام کو صرف چاول ہی مل رہے ہیں ۔ 1500 روپئے کہاں اور کب حاصل ہوں گے اس کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔ عوام پیسہ کیلئے پریشان ہیں کیوں کہ ملک اور ریاست میں اچانک کرفیو کی وجہ عوام بہت پریشان ہیں حکومت کا کام تھا کہ وہ جہاں سے اور جن دوکان سے راشن مل رہا ہے وہیں سے ان کو مدد کیلئے پیسہ بھی دیتی لیکن افسوس کہ عوام کو پیسہ کہاں اور کب مل پائیں گے۔۔