سرکاری ہاسپٹل سرسلہ میں ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، کلکٹر کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ ۔ راجننہ سرسلہ ضلع ایریا ہاسپٹل کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیرپرسن ضلع پریشد این ارونا راگھوا ریڈی عمل میں آیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع کلکٹر دیورکنڈہ کرشنا بھاسکر نے شرکت کی ۔ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ مرلی دھر اور ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر سومن موہن راؤ کی موجودگی میں چیرپرسن ارونا نے دواخانے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ عوام بالخصوص غریب مریضوں کو بہتر سے بہتر علاج کی سہولیات کیلئے ہمیں کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھنی چاہئے ۔ دواخانے کی ترقی ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کی خصوصی دلعسپی کے ذریعہ زائد 70 لاکھ روپئے رقمی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ جس کے ذریعہ ڈیلاسیس یونٹ قائم کیا گیا اور دیگر سہولتیں بھی مریضوں کو فراہم کی جارہی ہے تاکہ غریب عوام کارپوریٹ دواخانہ میں جاکر اپنی جمع پونچی رقم کو برباد نہ کرے ۔ چیرپرسن نے عملہ کو ہدایات دی کہ وہ دواخانہ میں صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کریں اور ہر آنے والے مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کی صحیح طور پر رہنمائی کریں ۔ تاکہ عوام کے اندر سرکاری دواخانوں کے انتظامات پر بھروسہ و اعتماد بحال ہو ۔ انہوں نے دواخانے کی پچھلی کارکردگی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا ۔ اس موقع پر دواخانے کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔