غریبوں کیلئے فلاحی اسکیمات کی فراہمی تلگودیشم پارٹی کا مقصد:چندرابابونائیڈو

   

حیدرآباد6مارچ(سیاست نیوز) آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ غریبوں کے لئے فلاحی اسکیمات کی فراہمی تلگودیشم پارٹی کا مقصد ہے ۔انہوں نے ریاستی دارالحکومت امراوتی میں تلگودیشم کے لیڈروں اورکارکنوں کے ساتھ اپنی روز کی ٹیلی کانفرنس کے موقع پر واضح کیا کہ تاحال 16پارلیمانی حلقوں کا جائزہ لیا جاچکا ہے اور جلد ہی مزید9 حلقوں کا جائزہ لیاجائے گا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلگودیشم پارٹی آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، تب ہی ریاست میں فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات جاری رکھی جاسکتی ہیں۔