غریبوں کیلئے کھانے کا انتظام: بلدیہ چیرپرسن

   

آتماکور یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔ جس سے غریب بے سہارا لوگ پریشان ہیں اور ان کی بھوک مٹانے کے مقصد سے اور رکن اسمبلی مکھتل چٹم رام موہن ریڈی کی توجہ سے بے سہارا غریبوں عوام کو لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک روزانہ آتماکور گاندھی چوک میں بلدیہ چئیرپرسن گائتری روی کمار یادو کی جانب سے کھانے کا انتظام کیا جارہا ہے اس سے بے سہارا عوام استفادہ کریں اور انھوں نے کہا کہ غریب کی بھوک مٹانے ہی اصل فلاحی کام ہے اور اس فلاحی کاموں کی شروعات بلدیہ چئیرپرسن گائتری روی کمار یادو کے ہاتھوں عمل میں آئی۔