آتماکور /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ٹی آر ایس پارٹی ریاستی سکریٹری وراکٹم جگناتھ ریڈی کی جانب سے وارڈ 10 میں غریبوں میں راشن اور ترکاریاں تقسیم کی گئی اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ان کو غریبوں کی بھوک کا احساس ہے۔ اور ان کی جانب سے مدد کرنا ان کی ذمہ داری ہے ہمارے پاس جو ہے ان میں غریبوں کا بھی حصہ ہوتا ہے اور اس لیے انھوں نے حلقہ اسمبلی مکھتل میں ان کی (وی جی آر سیو سینا) کی جانب سے راشن اور ترکاریاں تقسیم کیا جارہا ہے تاکہ غریبوں کا خیال رکھا جائے اور انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے چیف منسٹر کے چندراشیکھر راؤ کی جانب سے لاک ڈاؤن تک اپنے گھروں سے باہر نہ آئے اور سماجی دوری اختیار کیا جائے۔
کلکٹر کو کورونا کی روک تھام کیلئے عطیات حوالے
نارائن پیٹ 22/اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع پٹرول پمپس ڈیلرس اسوسئیشن کی جانب سے دفتر کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا داسری کو1لاکھ 11ہزار روپئیکرونا وائرس کے روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا۔اس وفد میں اے وی نارائن راو، بنسی لال لاہوٹی، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ علاوہ ازیں عبدالرحیم مسعودی مالک اسٹانڈرڈ الیکٹریکلس کی جانب سے 25ہزار روپئے اور خلیل احمد تاج مالک تاج ٹریڈرس کی جانب سے 11ہزار روپے رقم ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ۔