ہنمکنڈہ میں نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت ، رکن اسمبلی کا خطاب
ہنمکنڈہ ۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہنمکنڈہ کے 59,60 ڈیویژنس کے چند نوجوانوں نے وشال بھون ہنمکنڈہ میں ضلع سوشیل میڈیا کوآرڈینیٹر دیپک ریڈی اور سوشیل میڈیا کے ریاستی سکریٹری محمد مشتاق نہال کی قیادت میں رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر راجندر ریڈی ایم ایل اے نے ان نوجوانوں کو پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا۔ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والوں میں کارتک ریڈی ،منی کنٹہ ،ارون رائو ،سمت ریڈی ،ابھینئے ریڈی ،سندیپ ورما ،سری رام ریڈی ،ریونت ریڈی، کرن ،سندیپ ، رنجیت ،کارتک ،سچن ،محمد خلیل ،محمد فہد ،محمد افضل میاں ،ششی ،پراوین ،شیخ فہیم ،سید منور ،اکرم ،نوین ،سباج، سائی رام اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر راجندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ غریبوں کی فلاح و بہبود اور کمزور طبقات کی ترقی کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔اس موقع پر ڈیویژن صدر روی کرن ،پونم چندر ،سمیا یادو ،محمد انکوش ،وشنو وردھن ریڈی ،ستیش اور دیگر موجود تھے۔