غریبوں کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کا تیقن

   

دوباک میں جوٹ بیگس کی تقسیم کے موقع پر ایم ایل سی محمد فاروق حسین کا خطاب

دوباک ۔ آئے دن بڑھتے ہوئے پلاسٹک کے استعمال سے مستقبل میں ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاسٹک بیاگس کے استعمال کی روک تھام کیلئے اور اس کے مقام پر جوٹ بیاگس کے استعمال پر عوام میں شعور بیداری کرنے کیلئے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے دوباک میونسپل کونسل میں اپنی جانب سے 3 ہزار جوٹ بیاگس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر میونسپل کونسل کے تمام کونسلرس کو ہدایت دی کہ عوام کو ان جوٹ بیاگس کو مفت میں تقسیم کریں ۔ ممکنہ کوشش کریں کہ عوام پلاسٹک بیاگس کے استعمال سے گریز کریں ۔ میونسپل کونسلرس کو چاہئے کہ یکجہتی کے ساتھ اس مہم میں جڑے رہے ۔ ہر شخص کا فریضہ بنتا ہے کہ عوام میں شعور بیداری لائیں ۔ حدتل امکان عوام کو پلاسٹک کے استعمال کے نقصانات سے آگاہ کریں ۔ جوٹ بیاگس کے استعمال کے فوائد سے عوام کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیں ۔ مزید انہوں نے کہا کہ دوباک میونسپل میں مختلف ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے اور غریب عوام کی ہر ممکنہ امداد کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف ترقیاتی و امدادی کاموں کا ذکر کیا ۔ اس پروگرام میں چیرپرسن جی ونیتا بھوم ریڈی نے رکن قانون ساز کونسل جناب فاروق حسین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس پروگرام میں دوباک میونسپل کے تمام کونسلرس اور کوآپشن ممبرس موجود تھے ۔