غریبوں کی مدد کرنے ثانیہ کی عوام سے درخواست

,

   

حیدرآباد۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے فنڈزجمع کرنے کی مہم شروع کر دی۔ ثانیہ مرزا نے مزدوروں کیلیے خوراک اور روزمرہ ضروریات کا اہتمام کرنے والی فلاحی تنظیم کو چندہ دینے کی اپیل کردی۔اپنے ویڈیو پیغام میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ خوش قسمتی سے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ہم گھروں میں بیٹھ کر بھی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتے ہیںلیکن ہمیں ان لوگوں کا بھی سوچنا چاہیے جن میں اتنی سکت نہیں،لاک ڈاون کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنے افراد خاندان کو کھانا نہیں دے سکتے،ہمیں ان کے بارے میں سوچنا اور استطاعت کے مطابق مدد کرنی چاہیے۔