غریبوں کی مدد کے لیے اہل خیر آگے آئیں:وزیر سرینواس یادو کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) وزیر اینمل ہسبنڈری تلنگانہ ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے جاری رہنے تک غریبوں کی مدد کے لیے اہل خیر حضرات اور غیر سرکاری تنظیموں کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں توسیع کرنا حکومت کے لیے ناگزیر تھا۔ ہجوم کے جمع ہونے کی صورت میں وائرس پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے لہٰذا سماج کو کورونا سے بچانے کے لیے لاک ڈائون میں توسیع کی گئی ہے۔ غریبوں کو فاقہ کشی سے بچانے کے لیے چیف منسٹر کے سی آر نے پیاکیج کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ کئی مخیر افراد اور تنظیمیں غذاء اور اناج کی تقسیم عمل میں لارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے سبب لاکھوں افراد روزگار سے محروم ہوچکے ہیں اور معاشی مسائل کا شکار ہیں۔ ایسے وقت میں غریبوں میں چاول، دال اور سبزی تقسیم کی جانی چاہئے۔ عوام کو فاقہ کشی سے محفوظ رکھنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے این جی اوز سے تعاون کی اپیل کی۔