کورٹلہ میں مہیلا سنگھم لون ہیراپھیری معاملہ میں آر پی سرونا لتا کے بشمول دو ملزمین گرفتار ، پولیس کی میڈیا سے بات چیت
کورٹلہ ۔ 10 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کورٹلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے غریب خواتین کو غربت سے اونچا اُٹھانے کے لئے فراہم کئے جانے والے لون میں دھاندلیوں کے منظرعام پر آنے کے بعد کورٹلہ کی عوام میں کافی ہلچل پیدا ہوگئی تھی ۔ مہیلا سنگھموں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر 10 لاکھ روپئے لیکر فرار ہونے والی آر پی سرونا لتا ، مدینہ مہیلا گروپ بنڈہ پلی اور اُس کا ساتھ دینے والے کرشنا کو پولیس نے حراست میں لیکر اُن کے پاس سے برآمد 7 لاکھ روپئے نقد ، دو سیل فون اور ایک کار برآمد کرتے ہوئے شریمتی سرونا لتا آر پی مدینہ مہیلا سنگھم کے پاس سے برآمد شدہ نقد رقم اور مال راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے آر بی مدینہ مہیلا سنگھم سے کی گئی پوچھ تاچھ پر مزید 85 لاکھ روپئے لون میں دھاندلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں بروز پیر اخباری نمائندوں کو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ راج شیکھر راجو نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے حدود میں واقع محلہ بنڈہ پلی کے مدینہ مہیلا گروپ کی آر پی سرونا لتا نے 27 ڈسمبر 2022 ء مہیلا سنگھم کی ایچ ڈی ایف سی بینک سے منظورشدہ لون ممبروں کو دیئے بغیر 10 لاکھ روپئے نقد رقم لیکر فرار ہوگئی جس پر مدینہ گروپ کے ممبروں نے 28 ڈسمبر 2022 کو سرونا لتا کے خلاف پولیس اسٹیشن کورٹلہ میں شکایت درج کروائی ۔ 8 جنوری کو یقسن پور کے حدود میں کار میں جاتے وقت سرونا لتا کے ساتھ سرونا لتا کا ساتھ دینے والے کرشنا کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا ۔ اُن سے پوچھ تاچھ کرنے پر مدینہ گروپ مہیلا سنگھم کے لون کے علاوہ مٹ پلی بینک سے 72 لاکھ لون کی رقم ملزموں کے ڈرا کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ مہیلا سنگھموں کے لون لینے کے ضمن میں ملزموں نے نہ ہی آن لائین دستاویزات پیش کئے بلکہ آف لائین دستاویزات پیش کئے ۔ مٹ پلی ، کورٹلہ کے دو بینکوں میں تقریباً 85 لاکھ تک کی لون کا فنڈس کو غلط طریقہ سے حاصل کیا ۔ راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے یہ بات کہی ۔ انھوں نے کہاکہ سرونا لتا آر پی مہیلا سنگم کے مختلف بینکوں سے مہیلا سنگھموں کے نام پر ڈرا کی ہوئی رقم سے 85 لاکھ کرشنا نامی شخص کو دیئے ۔ سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کے ہمراہ کورٹلہ ، میڈپلی ، کتھلا پور سب انسپکٹر آف پولیس جناب ستیش کمار ، جناب سدھیر راؤ ، جناب رامچندر راؤ موجود تھے ۔