شادنگرمیںفلاحی اسکیمات کے اختتامی پروگرام سے پی سی سی صدرمہیش کمارگوڑکا خطاب
شادنگر 26 / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے شادنگر کے ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر کی قیادت میں رعیتو بھروسہ، اندرما اتمیہ بھروسہ، راشن کارڈس، اندرما انڈلو اسکیموں، جیسی باوقار اسکیمیں شروع کیں۔ اس پروگرام میں ایم پی انیل یادو، سیٹ چیرمین شیو سینا ریڈی، مارو چیرمین چلہ نرسمہا ریڈی، سابق ورکنگ صدر کسوما کمار، سابق شادنگر ایم ایل اے چولا پلی پرتاپ ریڈی اور سابقہ زیڈ پی ٹی سی شیام سندر ریڈی اور دیگر نے حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ان اسکیموں کو شروع کرتے ہوئے وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس پروگرام کو منڈل کے ایک گاؤں میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا ہے اور اسی وجہ سے ہم نے اپریڈی گوڈا گاؤں کا انتخاب کیا ہے جس کے پاس کوئی مکان نہیں ہے، اس کا مقصد ان کی آنکھوں میں خوشی دیکھنا ہے۔ انہوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب راج شیکھر ریڈی وزیر اعلیٰ تھے۔ اور آج ریونت ریڈی وزیر اعلیٰ ہیں۔انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی غریب کی آنکھوں میں خوشی دیکھنا چاہتی ہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین اور مقامی عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔واضح رہے کہ قبل ازیں شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر ، سابقہ ایم ایل اے سی پرتاپ ریڈی ، سابقہ ایم ایل اے بی کشٹیا اور دیگر مقامی کانگریس پارٹی قائدین نے تلنگانہ کانگریس پارٹی کے ٹی پی سی سی چیف و ایم ایل سی مہیش کمار گوڈ کا شادنگر پہنچنے پر شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ ایم ایل اے کیمپ آفس میں اہتمام کردہ دوپہر کے ظہرانہ میں تلنگانہ کانگریس کے ریاستی چیف مہیش کمار گوڈ نے ایم ایل اے کیمپ آفس میں بہت سارے کانگریس رہنماوں و کارکنوں کے ساتھ لنچ میں شامل ہوے۔ اس موقع پر شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر ، سابقہ ایم ایل اے سی پرتاپ ریڈی ، سابقہ ایم ایل اے بی کشٹیا اور دیگر مقامی کانگریس پارٹی قائدین سے سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔