نئی دہلی ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ حکومت کو جرأتمندانہ اقدامات کرتے ہوئے غریبوں اور پریشان حال لوگوں کے ہاتھوں میں رقم تھمانا چاہئیے تاکہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ان کی گذربسر کا انتظام ہوسکے ۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارک کا خیرمقدم کیا جو انہوں نے چیف منسٹروں کے ساتھ بات چیت میں کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ زندگی اور معاشی سرگرمیوں دونوں اہمیت رکھتے ہیں ۔ چدمبرم نے کہا کہ وہ مودی کے خیال کی تائید کرتے ہیں ۔ چیف منسٹر نے کانگریس حکمرانی والے چیف منسٹروں سے اپیل کی کہ ہر غریب فیملی کیلئے نقدی کی منتقلی کا اتفاق رائے سے مطالبہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ غریب اپنی مزدوری کھوچکے ہیں اور ان کی بچت ختم ہوگئی ہے ۔ اب وہ مفت غذا کیلئے قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ انہیں نقدی دینا ضروری ہے ۔