غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے میں یوگی حکومت ناکام:مایاوتی

   

لکھنؤ: اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے 100دنوں کا میعاد کار پورا ہونے پر منائے گئے جشن پر طنز کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ یوگی حکومت غربی،بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ مایاوتی نے منگل کو ٹوئٹ کیا’ یوپی بی جے پی حکومت نے 100دن کے میعاد کار کا کافی جشن منایا لیکن غریبی، بے روزگاری، مہنگائی وغیرہ جیسے سلگتے مسائل پر کنٹرول حاصل کرنے ، نظم ونسق بہتر بنانے ، سبھی ذات و مذہب میں آپسی بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے معاملے میں ان کا میعاد کار کافی مایوس کن ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو بی جے پی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے 100دن کا رپورٹ کارد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت عوامی توقعات پر کھری اتری ہے اور عوام نے سماج وادی پارٹی،بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کو سرے سے خارج کردیا ہے ۔