غریب آٹو ڈرائیوروں کی مالی امداد

   

کریم نگر۔ حافظ محمد حکیم خان نائب صدر صفا شاخ کریم نگر کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال شاخ کریم نگر جو کہ شہر کریم نگر میں علماء و حفاظ کرام کی راست نگرانی میں چلنے والا رفاہی و فلاحی ادارہ ہے جو بلا لحاظ مذہب و ملت انسانیت کی بنیاد پر خدمات انجام دیتا چلا آرہا ہے اسی کی جانب سے حالیہ کورونا وباء کے سبب سے لاک ڈاؤن میں کاروبار ٹھپ ہونے کی وجہ سے پریشان آٹو ڈرائیوروں میں فی کس 500 کے حساب سے جملہ 50 افراد میں مالی امداد تقسیم کی گئی۔ اس تقسیم کے موقع پر مولانا محمد کاظم الحسنی ( صدر شفا شاخ کریم نگر ) حافظ محمد وسیم احمد، حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ، حافظ محمد اسمعیل کے علاوہ دیگر اراکین صفا شاخ کریم نگر موجود تھے۔

وزیر عمارات و شوارع کا دورہ بالکنڈہ منڈل
نظام آباد :وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کل ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ منڈل کا دورہ کررہے ہیں ۔یہ کل ذریعہ کار حیدرآباد سے 10 بجے ویلپور پہنچیں گے اور ویلپور میں آبپاشی کے کاموں کا جائزہ لیں گے اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے ۔ شام 6 بجے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔