شمس آباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر ایک میں کونسلر راچا ملا گیتا کی جانب سے 370 غرباء ، میں راشن کٹس تقسیم کیا گیا جس کی تقسیم کنڈہ ویشویشور ریڈی سابقہ رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ اور اعزازی مہمان راچاملا سدیشور ترجمان کانگریس نے تقسیم کئے۔ کنڈہ ویشویشور ریڈی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آج پوری دنیا پریشان ہے جس کے خاتمہ کے لیے ہمیں احتیاط برتنا ہوگا اور ساتھ ہی سماجی دوری بنائے رکھنا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت صرف اعلانات اور وعدے کررہی ہے ۔ آج بھی کئی افراد کو پندرہ سو روپئے حاصل نہیں ہوئے جس کا وہ انتظار کررہے ہیں ۔ پنشنرس کی رقم بھی منہا ک جارہی ہے ۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں ۔ حکومت ان کی تنخواہوں اور پنشن میں سے رقم منہا کر کے ان پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے ۔ سابقہ رکن پارلیمنٹ نے رمضان کے موقع پر مسلمان بھائیوں کو رمضان کی اور عید الفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ رمضان کے موقع پر کورونا وائرس کے خاتمہ کے لیے دعا اور تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لیے بھی دعا کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر راچا ملا سدیشور کے ہمراہ راچا ملا گیتا بھی موجود تھے ۔۔
