غریب سرمایہ کاروں کو دھوکہ سے محفوظ رکھنے کا بل لوک سبھا میں منظور

   

نئی دہلی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فرضی اور دھوکہ دینے والی سرمایہ کاری اسکیمات سے بھولے بھالے لوگوں کو بچانے کی کوشش کے طور پر لوک سبھا نے آج اتفاق رائے سے ایک بل منظور کرلیا جو ایسے میکانزم کی تشکیل کی گنجائش فراہم کرتا ہے جو غریب ڈپازیٹرس کو ان کی محنت کی کمائی واپس دلائے گا۔ یہ بل نے اسی موضوع پر جاری کردہ آرڈیننس کی جگہ لی ہے۔ اس بل پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیرفینانس انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ بل غریبوں کی محنت کی رقومات کا تحفظ کرنے کی کوشش ہے۔ انوراگ نے پہلی مرتبہ کوئی بل تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نریندرمودی حکومت کی کوشش کا حصہ ہیکہ بعض جگہوں پر لوٹی ہوئی رقم واپس حاصل کی جاسکے۔