غریب طالب علم کے تعاون کیلئے گرانقدر عطیات

   

کریم نگر کے سرکاری ٹیچر جاوید حسین کی قابل ستائش خدمات
کریم نگر /20 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کریم نگر کے سرکاری اسکول کوتی رامپور کے طالب علم نونے اکشئیا نے اس سال دسویں جماعت میں 9.8 GPA حاصل کرتے ہوئے IIIT میں پہلا مقام حاصل کیا۔ لیکن گھر کے کمزور معاشی حالات کی وجہ سے وہ ہاسٹل کی فیس اور دیگر اخراجات کے لئے پیسوں کی کمی آگے بڑھنے میں رکاوٹ ثابت ہورہی تھی۔ اکشئیا کے والد معمولی سی کام کرتے ہوئے، ماں ترکاری فروخت کرتے ہوئے بڑی مشکل سے گھر کے اخراجات پورے کر پارہے ہیں۔ کویڈ کے بعد حالات مزید خراب ہوچکے ہیں ایسے وقت میں اکشئیا کو IIIT میں داخلہ دلوانا ناممکن ہوچکا تھا۔ ان حالات کو محسوس کرتے ہوئے اسکول کے ٹیچر محمد جاوید حسین نے مدد کا ہاتھ آگے کیا۔ اکشئیا کی تعلیم کے اخراجات کے لئے عطیہ دہندگان کی مدد سے120000RS حاصل کئے اور اکشئیا کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے۔اکشئیا کی 6سال کی پڑھائی کے تمام انتظامات کردیئے گئے۔ ہیرے کی چمک ایک جوہری ہی جان سکتا ہے۔۔ اکشئیا کے مستقبل کو تابندہ بنانے میں کلیدی رول ادا کرنے والے سرکاری اسکول کے ٹیچر محمد جاوید حسین کی سب نے ستائش کرتے ہوئے اس کار خیر کو ایک رول ماڈل کے طور پر لیتے ہوئے ہر کوئی غریب قابل بچوں کو اعلی تعلیم یافتہ بناسکتے ہے۔ اکشئیا کی6 سال کی ری ایمبرسمنٹ 36000 کی رقم کارپوریٹر ونگا پلی راجندر نے انکے والد کے حوالے کیا۔جاوید حسین نے اسی طرح مزید 7 بچوں کو انجینئرنگ اور اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی۔ٹیچر کے عہدہ پر رہتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کرنے والے جاوید حسین کی ان خدمات کے لئے اسکول کے اسٹاف نے بھر پور ستائش کی۔