غریب عوام میں پانچ ہزار راشن کٹس کی تقسیم

   

یاقوت پورہ کے مختلف حصوں کا احاطہ ۔ امجد اللہ خاں خالد کی نگرانی
حیدرآباد 15 مارچ ( پریس نوٹ) ترجمان مجلس بچاؤ تحریک امجد اللہ خاں خالد کی نگرانی میں حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے مختلف علاقوں اور بستیوں میں ضرورت مند اور غریب خاندانوں میں جملہ پانچ ہزار راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ راشن کٹس کا عطیہ یوتھ لیڈر ایم بی ٹی عبدالرحمن کی جانب سے دیا گیا جو مسلسل کئی برسوں سے معاشی طور پر کمزور خاندانوں میں راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لاتے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امجد اللہ خاں خالد نے یوتھ لیڈر عبدالرحمن کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ اس طرح کی فراخدلانہ اور کمیونٹی خدمات سے غریب و ضرورت مند خاندانوں کی مدد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور ضرورت مند افراد کی مشکل وقت میں مدد ایک سماجی ذمہ داری ہے اور اس کے نتیجہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تقویت حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال جناب عبدالرحمن کی جانب سے پانچ ہزار راشن کٹس کی یاقوت پورہ اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے ۔ اس میں ضروریات زندگی کا سامان ہوا کرتا ہے ۔ مقامی عوام اور راشن کٹس حاصل کرنے والوں نے عبدالرحمن اور جناب امجد اللہ خاں خالد کے جذبہ کی ستائش کی اور کہا کہ وہ مسلسل غریب اور ضرورتمند افراد کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر کئی ایم بی ٹی ورکرس اور مقامی والینٹرس بھی موجود تھے جنہوں نے راشن کٹس کی تقسیم کے پروگرام میں حصہ لیا ۔