یلاریڈی ۔ 14 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لا ک ڈاؤن کے دن بہ دن طویل دیئے جانے پر ویسے تو عام عوام کا جینا محال ہوچکا ہے اور غریب عوام کا تو غیر معمولی گذربسر محال ہوگیا ہے ۔ ایسے میں کئی قائدین و استطاعت رکھنے والے افراد بلالحاظ مذہب و ملت غریب گھرانوں کا خیال کرتے کسی نہ کسی طرح امداد کرتے نظر آ رہے ہیں ۔ یلا ریڈی مستقر کے سینئر ٹی آر ایس قائد و سابق پنچایت رکن مسٹر محمد یوسف علی نے مستقر کے مختلف علاقوں میں ترکاریوں کو تقسیم کیا۔ انہوں نے غریب گھروں تک جا کر انہیں روز مرہ کی اشیاء فراہم کی ہے ۔ ایک طرف کورونا کو لیکر کچھ لوگ ملک بھر میں نفرت کا بازار گرم کرنے میں مصروف ہیں تو کچھ ہمدر غریبوں کی پیٹ کی آگ کو بجھانے کے کام میں لگے ۔ جنھیں کسی مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہر طبقہ کے غریب پر اپنا تعاون دے رہے ہیں ۔ ایک دوسرے کی مدد میں مصروف ہونے کے اس وقت میں جن کو انسانیت کی قدر ہے اور دوسرے کے درد کو دور کرنے انہیں راحت پہنچانے کا کام کر رہے ہیں ۔ نفرت پھیلانے والے بھی اگر اسی کاج میں لگ جائے تو ملک کا کوئی غریب بھوکا نہ رہتا ۔ اور دنیا بھر میں ملک کا ڈنکا بجتا کہ بھارت میں ہمدردوں کی بے مثال خدمت ہے ۔