نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے جمعہ کے روز مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی پالیسی سے عام آدمی پریشان ہے اور غریبوں کا واحد سہارا بینک سے منریگا کی رقم نکالنا بھی دوبھر ہوگیا ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہکہ پہلے تغلقی لاک ڈاؤن لگایا، کروڑوں مزدوروں کو سڑک پر لایا۔ پھر ان کا واحد سہارا بینک سے منریگا کا پیسہ نکالنا بھی دوبھر کردیا۔ صرف باتوں کی ہے مودی سرکار- کچل رہی ہے غریبوں کے ادھیکار۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منریگا مزدوروں کو اپنی روز مرہ کی مزدوری کے پیسے نکالنے کے لیے بینکوں کا چکر لگانا پڑتا ہے ۔
