غریب عوام کو سود سے بچانے کی کوشش

   

سداسیو پیٹ میں خدمت بینک کا سالانہ اجلاس، جناب اقبال حسین و دیگر کا خطاب

سداسیوپیٹ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خدمت بینک شاخ سداسیوپیٹ کی جانب سے گوڑ فنکشن ہال میں 12 واں سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اقبال حسین ریجنل کوآرڈینیٹر سہولت مائیکرو فینانس سوسائٹی حیدرآباد نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے سہولت مائکرو فینانس کوآپریٹیو سوسائٹی کے ذریعہ چلائے جانے والے خدمت بینک کی تمام تفصیلات کو رکھا۔اور کہا کہ آج سہولت مائکرو فائننس ریاست میں ہی نہیں بلکہ دیگر ریاست میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔اس بینک کے ذریعے غریب عوام کو سود سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کوشش میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔گزشتہ 12 سالوں سے خدمت بینک کے ذریعے غریب عوام میں کروڑوں روپے کا لون دیا گیا ہے۔اور کئی غریب تاجر اس بینک سے جڑ کر اپنی تجارت کو بہترین طریقے سے ترقی کی طرف گامزن کر رہے ہیں۔اس موقع پر مقامی صدر خدمت بینک اشفاق حسین نے خدمت بینک کے اپنی شاخ کی تمام تفصیلات رکھی۔ایم۔جی۔ انور ضلع صدر خدمت بینک نے بھی اس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہولت مائکرو فائننس کی تفصیلات رکھی۔اس اجلاس میں ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند شاہد صاح، محمد ایوب ، عبدالقادر ، مولانا عبدالرحمن قاسمی ، محمد ریاض ، محمد رفیع الدین ، اختر پٹیل اور اس کے علاوہ ضلع سنگارڈی سے تعلق رکھنے والے تمام خدمت بینک کے ذمہ داران اور مقامی ممبران موجود تھے۔