پداپلی۔17ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی اقلیت مالیتی کار پوریشن چیئر مین محمد عبد اللہ کو توال نے کہا کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ہی ریاست میں عوامی انتظامیہ پرجا پالنا جاری ہے۔ بروز چہارشنبہ پد اپلی ضلع کلکٹریٹ میں منعقدہ تلنگانہ پرجاپالنا تقریب میں ریاستی اقلیتی مالیتی کارپوریشن چیرمین محمد عبد اللہ کوتوال نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، پولیس اہلکاروں سے سلامی لینے کے بعد انھوں نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر شرکاء سے انہوں نے کہا کہ تاریخی نقطہ نظر سے 17 ستمبر 1948ء کی کافی اہمیت ہے۔ 76 سال قبل اسی دن ہمارا تلنگانہ جو حیدرآباد ریاست کی حیثیت سے بادشاہوں کے زیر اثر تھا، ہندوستان کا ایک اٹوٹ حصہ بن گیا۔ اسی پس منظر میں آج ہم یوم تلنگانہ پر جا پالنا تقریب منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس طرز حکمرانی میں نہیں تھا جو آج ہے۔ مقامی بادشاہوں کے زیر انتظام ریاستیں کئی قائدین کی جانب سے پیش کردہ عقیدے ، حب الوطنی نظریات اور دور اندیشی کے باعث کئی ریاستیں آزاد ہندوستان میں منقسم ہوگئی ہیں اور ہمارا ملک متحد ہو گیا۔ تلنگانہ کی جمہوری آزادی کیلئے اس دور کہ تمام لوگوں نے جدو جہد کی۔ آج اس موقع پر میں پدا پلی ضلع سے تلنگانہ کی آزادی کیلئے جد وجہد کرنے والے تمام افراد کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔پداپلی ضلع کی 3 بلدیات اور راما گنڈم میونسپل کارپوریشن میں ٹی یو ایف آئی ڈی سی کے تحت مختلف ترقیاتی کام جیسے سی سی سڑکیں، سی سی ڈرین، سی سی سڑکیں، قبرستان، مرکزی لائٹنگ، مربوط بازار، میونسپل بلڈنگ ، ڈمپ یارڈ کی تعمیر وغیرہ کو 173 کروڑ روپئے کہ سرمایہ سے شروع کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ضلع میں مختلف محکموں کے ذریعے عوام کو سرکاری فلاحی اسکیمیں اور ترقیاتی پروگرام فراہم کر رہے ہیں۔ مسلسل فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کو عوام تک پہنچانے کہ ساتھ ساتھ ان کی کامیابی کے لیے کوشاں تمام عوامی نمائندوں، مختلف محکموں کے افسران، عملہ ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا وغیرہ کا انھوں نے تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا، رکن اسمبلی پدا پلی چنتا کنٹہ وجئے رمنا راو، ضلع لائبریری چیئر مین انیا گوڈ، ایڈیشنل کلکٹران، ارونا سری ، ڈی وینو، ڈی سی پی کرونا کر ، آر ڈی او بی،گنگیا، کلکٹریٹ اے او شری نواس، ضلعی عہدیداران، عوامی نمائندے، متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے شرکت کی۔