آرمور ۔ 20 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور منڈل کے گاؤں گووند پیٹ سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ لڑکا روہت رانا شدید علالت کے باعث حیدرآباد کے نِمز (NIMS) اسپتال میں زیرِ علاج ہے، جہاں اس کی سرجری کے لئے فوری مالی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ علاج کے اخراجات برداشت کرنا خاندان کے لئے دشوار ہونے پر مقامی کانگریس قائدین نے آرمور حلقہ کے کانگریس پارٹی انچارج پی ونئے کمار ریڈی سے رجوع کیا۔اطلاع ملتے ہی پی ونئے کمار ریڈی نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کے تحت مالی مدد کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کیے۔ ضلع نظام آباد کی انچارج وزیر محترمہ دھنسری انسویا سیتکا (سیتکا) کے تعاون سے متاثرہ خاندان کے لیے 2,50,000 روپے (ڈھائی لاکھ) کی LOC منظور کی گئی۔ پی ونئے کمار ریڈی نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز دفتر میں متاثرہ خاندان کے افراد کے حوالے LOC کی نقل حوالے کی۔