غریب مسلمانوں اور آٹو ڈرائیورس کو قرض فراہم کرنے تنظیم آواز کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) تنظیم آواز ایکشن کمیٹی نے کورونا اور لاک ڈاؤن سے پریشان حال غریب اقلیتی افراد خاص طور پر آٹو ڈرائیورس کو حکومت کی جانب سے قرض کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ آواز ایکشن کمیٹی کا اجلاس عالم خوندمیری بھون میں منعقد ہوا جس میں سٹی سکریٹری عبدالستار نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے وزیر اقلیتی بہبود اور منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن سے قرض کی فراہمی کے سلسلہ میں نمائندگی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کے آغاز کیلئے بے روزگار نوجوانوں اور آٹو ڈرائیورس کو کم از کم 5 لاکھ روپئے قرض فراہم کیا جائے۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن سے قرض کی فراہمی کی اسکیم عملاً مفلوج ہوچکی ہے۔ تنظیم آواز نے مطالبات کے حق میں احتجاج منظم کرنے کا انتباہ دیا۔ اجلاس سے آواز کے قائدین شیخ یعقوب، شیخ معین الدین، شیخ آصف، محمد یونس، شیخ فیاض، رکن الدین اور سید رحیم نے مخاطب کیا۔ ر