غریب مسلمانوں میں راشن کٹس کی تقسیم

   

جنگاؤں۔ رمضان المبارک کے پہلے روزہ کے دن محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں کے مکان کے پاس غریب مسلمانوں میں راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔ ہر سال رمضان کے مہینہ میں غریب مسلمانوں میں راشن تقسیم کرتے ہیں۔ اسی طرح اس سال بھی رمضان کے موقع پر غریب مسلمانوں میں راشن تقسیم کئے۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بہت بڑا متبرک مہینہ ہے، اس مہینہ میں جتنی بھی عبادت کریں کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ اس مہینہ میں صدقہ، خیرات کرنا ہے۔ تمام مسلمان رمضان المبارک کے مہینہ میں کورونا وباء کے خاتمہ کیلئے دعا کریں۔ اس موقع پر محمد جانی، محمد ایوب، محمد عبداللہ، عبدالمنان، احمد اور دوسرے موجود تھے۔