غریب مسلمانوں کو پیسہ دیکر پتھر پھنکواتے ہیں بی جے پی کے لوگ: دگ وجے سنگھ نے کیا بڑا دعویٰ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ  نے پتھر بازی کو لیکر بڑا بیان دیا ہے۔  سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کا ہے کہ غریب مسلمانوں کو پیسہ دیکر  بی جے پی کے لوگ پتھر پھنکواتے ہیں۔ وہیں دگ وجے سنگھ کے بیان کو لیکر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھماسان چھڑ گیا ہے۔ بی جے پی دگ وجے سنگھ کے بیان کو لیکر نہ صرف کانگریس پر حملہ آور ہوگئی ہے بلکہ اس کا کہنا ہے کہ دگ وجے سنگھ کے بیان سے یہ تو ثابت ہوگیا کہ پتھر کہاں سے آتے ہیں لیکن پوری قوم کو اس طرح سے بکاؤ کہنا اچھی بات نہیں ہے ۔