نرمل میں مدرسہ کی طالبات میں سویٹرس کی تقسیم، مولانا امتیاز مفتاحی و دیگر کا خطاب
نرمل۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل علماء وحفاظ بورڈ کے جنرل سیکریٹری طبیب مولاناراشد خان قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ موسم سرمائی کی آمد آمدہے تیز سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ایسے موقع پر جولوگ مالدار ہیں وہ تو اپنے لیے گرم کپڑوں لحاف سوئیٹر وغیرہ کاانتظام کرلیتے ہیں لیکن جولوگ بے گھر ہیں غریب ہیں انکے پاس تو جسم چھپانے کے لیے مکمل کپڑا تک نہی ہوتا۔وہ اپنے لیے کہاں سے گرم کپڑوں کا انتظام کرسکیں گے۔ایسے موقع پر اھل ثروت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے آبادیوں کا جائزہ لیں اور مستحق افراد کے لیے گرم کپڑوں کا انتظام کریں۔حدیث کا حوالہ دیتے ہوے طبیب مولانا راشد خان قاسمی نے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑا پہنا تا ہے تو جب تک پہنے والے کے بدن پر اس کپڑے کا ایک تکڑا بھی رہتا ہے۔۔پہنانے والا اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے۔آل علماء وحفاظ بورڈ کے صدر مولانا مذکر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ادرہ جامعۃ المومنات تربیتی اور تعلیمی میدان میں اچھی پیش رفت کررہاہے دیگر ادروں کے لیے قابل مثال بن رہاہے مفتی منظور قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ جو اپنے محسن کا شکریہ ادا نہی کرتا وہ اللہ کا بھی شکریہ ادا نہی کرتا۔جنہوں نے طالبات کے لیے یہ انتظام کیا ہے وہ قابل مبارک باد ہے ۔صوفی وجاہت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ جامعۃ المومنات شہر نرمل میں طالبات دینی تعلیم کا ایک مرکز ہے۔آل علماء وحفاظ بورڈ کے نائب صدر مولانا کلیم حسامی نے اس موقع پر دعا فرمائی۔بعد ازاں 150 طالبات میں موسم سرمائی کے پیش نظر سوئیٹر کی تقسیم عمل آئی۔جامعہ کے قابل مہتمم مولانا امتیاز مفتاحی المعروف ماہر نرملی نے آل علماء وحفاظ یوتھ بورڈ ضلع نرل کا اور اصحاب خیر کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔