واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کے دانشورانہ املاک (پیٹنٹ) کے حقوق میں چھوٹ دینے کی حمایت کردی۔غیرملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق وبا کی شدت میں اضافے اور ڈیموکریٹک قانون سازوں سمیت 100 سے زائد ممالک کی جانب سے امریکا پر کورونا ویکسین کے دانشورانہ املاک کے حقوق معاف کرنے کا دباؤ تھا۔امریکی صدر کی جانب سے کورونا ویکسین کے پیٹنٹ سے متعلق بیان ایسے وقت پر سامنا آیا ہے جب حال ہی میں جوبائیڈن کے اعلیٰ تجارتی مشیر کیتھرین تائی نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ساتھ مذاکرات کیے تھے۔بعدازاں انہوں نے کہا تھا کہ ‘یہ عالمی سطح پر صحت کا بحران ہے اور کووڈ 19 کے وبائی امراض کے غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے’۔