یلا ریڈی۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ پانچ دنوں سے لگاتار موسلادھار بارش سے منڈل رام ریڈی مستقر کے نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ مکانات میں بارش کا پانی جمع ہونے سے محکمہ ریونیو عہدیداروں نے تمام کینوں کو راحت سنٹروں میں منتقل کر کے خدمت کر رہے ہیں جس میں رہنے والے تقریباً 70 متاثرہ افراد کیلئے رام ریڈی جونیئر کالج میں چپراسی کی خدمات انجام دینے والا لنگم نامی شخص متاثرین کیلئے غذا کا انتظام کر کے انسانیت کا بہترین ثبوت دیا ہے ۔ واضح رہے کہ لنگم کی ماہانہ اجرت صرف 1500 روپئے ہے۔ چار مہینوں سے جمع کی گئی رقم سے بارش کے متاثرین کیلئے غذا تیار کرنے میں خرچ کردیا۔ مصیبت زدہ لوگوں کیلئے خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے چار مہینے کی اجرت کو متاثرین کی غذا کیلئے استعمال کرنے پر منڈل کی عوام لنگم کے اس جذبہ انسانیت کی ستائش کرکے تعریف کر رہے ہیں۔ انسانی خدمت کا جذبہ رکھنے والے دولتمند ہونا کوئی ضروری نہیں ہے اس کے لئے معمولی چپراسی ملازم نے ثابت کر دکھایا ہے۔
کوہیر میں دو فرٹیلائز کے دکانوں میں سرقہ
کوہیر ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر میں واقع دو فرٹیلائزر کی دکانات میں سرقہ کی واردات کی تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن سے صرف 300 میٹر کے فاصلہ پر واقع سری لکشمی نرسمہا اور گورمر فرٹلائیزر کے شلٹر اٹھتے ہوئے سری لکشمی نرسمہا کے اندر پیسوں کی تجوری میں 16 ہزار سے زائد کی رقم کا سرقہ کرلیا گیا اور گورمر فرٹیلائزر میں کچھ نہیں ملا۔ اس سرقہ کی واردات سے کوہیر میں تشویش کی لہر دیکھی جارہی ہے کیونکہ پولیس اسٹیشن سے 300 میٹر یہ واقعہ پیش آیا۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔