نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے وزیراعظم غریب کلیان یوجنا ان یوجنا کو کورونا وبا کے آخر تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مایاوتی نے چہارشنبہ کے روز یہاں ایک ٹوئٹ میں کہا کورونا وائرس اور اس کے سبب لاک ڈاؤن اور بے روزگاری وغیرہ سے بری متاثر ملک کے عوام کو بھکمری کی ناقابل برداشت صورتحال سے بچانے کے لئے پی ایم غریب کلیان ان یوجنا نومبر تک نہیں بلکہ ملک میں کورونا کا قہر جاری رہنے تک ضرور جاری رہنی چاہیے ، بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے کل وزیراعظم غریب کلیان ان یوجنا نومبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔