غریب گھرانوں کی 30% لڑکیوں نے اسکول میں قدم نہیں رکھے

   

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی موجودہ صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے آر ٹی ای فورم کے نیشنل کنوینر امبریش رائے نے آج کہا کہ ملک میں غریب ترین گھرانوں کی تقریباً 30% لڑکیوں نے کبھی کلاس روم میں قدم نہیں رکھے ۔ بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر اپنے بیان میں امبریش نے کہا کہ ہندوستان میں زائد از 60 ملین بچے اسکول نہیں جاتے۔