حیدرآباد ۔ 6 ۔نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ورجینیا کے لیفٹننٹ گورنر کے عہدہ پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی غزالہ ہاشمی کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی ۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپرٹ چیف منسٹر نے کہا کہ غزالہ ہاشمی کا انتخاب حیدرآباد کے لئے باعث فخر ہے ۔ غزالہ ہاشمی کا جنم حیدرآباد میں ہوا ، وہ بعد میں امریکہ میں بس گئیں۔ انہوں نے امریکہ کے ایک اہم عہدہ پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ چیف منسٹر نے عوامی خدمات میں آئندہ بھی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سابق وزیر اور بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے غزالہ ہاشمی کو مبارکباد پیش کی جو کہ ورجینیا کے لیفٹننٹ گورنر کے عہدہ پر منتخب ہونے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن چکی ہیں۔ تلنگانہ کے کئی ریاستی وزراء اور اہم شخصیتوں نے بھی غزالہ ہاشمی کو مبارکباد پیش کی۔1